ابنا: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عاصم قائم خانی نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان اور پولیس پیٹرولنگ پارٹی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کرکے،چھینئے گئے4 موبائل فونز،اسلحہ اور واردتوں میں استعمال کئے جانے والا رکشہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے،ایس پی شاہ فیصل چوہدری اسد کے مطابق ماڈل کالونی کے علاقے میں پولیس مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو چوری کی موٹر سائیکل اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا، سعودآباد کے علاقے سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کوگرفتار کرکے چھینے ہوئے موبائل فونز اور دو پستول برآمد کرلیں گئیں،اسکے علاوہ کورنگی کے علاقے سے پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی واردات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا،مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے گرفتار کئے گئے 6 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ...........
/169